Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی عرب میں جمعرات سے پیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

رپورٹ کے مطابق بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ ’جمعرات سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش کے قوی امکانات ہیں۔‘
عاجل نیوز نے موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ’مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، رنیہ، تربہ، شہر مقدس، بحرہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔‘
الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی جمعرات سے پیر تک بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔
جبکہ ریاض، قصیم، حائل، نجران، مدینہ منورہ، الجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

شیئر: