سعودی روڈ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے’ شاہراہوں کے نیٹ ورک کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے سے حادثات سے ہونے والی اموات کی شرح میں سال 2016 سے 2024 تک 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔‘
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’عالمی روڈ اسسمنٹ پروگرام پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ برس تک مصروف شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شہری علاقوں سے باہر لے جانے اور سلامتی کے منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا، جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی روڈ اتھارٹی نے حج سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کر لیںNode ID: 857641
-
ریاض میں زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہNode ID: 887982
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا’ مملکت میں روڈ نیٹ ورکس پر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا جس کا مقصد سفر کرنے والوں کی سلامتی کو مقدم رکھنا تھا۔‘
روڈ سیفٹی کے تحت شاہراہوں کی اصلاح و مرمت اور نگرانی کا عمل بھی مستقل بنیادوں پر جاری ہے جس کی وجہ سے بھی حادثات سے ہونے والی اموات کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہائی ویز سیفٹی اقدامات کے حوالےسے روڈ اتھارٹی نے بتایا’ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت ہائی ویزے سیفٹی اور کوالٹی کے حوالے سے سعودی عرب عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر پہنچ جائے گا۔‘