Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ریاض میں زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ

ایلون مسک کی بورنگ کمپنی نے مجوزہ منصوبہ متعلقہ ادارے کو پیش کیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ایلون مسک کی ’بورنگ کمپنی ‘ نے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کو ریاض میں زیرِ زمین سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ’ٹیسلا‘ کمپنی کی جانب سے سعودی آٹو مارکیٹ کے لیے 10 اپریل 2025 سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان کے بعد زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ مذکورہ امریکی کمپنی نے چند ماہ قبل دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دبئی میں بھی زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا۔
مجوزہ پروگرام امریکی شہر لاس ویگاس میں تعمیر کیے جانے والے منصوبے سے ملتا جلتا ہوگا جو صرف الیکٹریکل گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔

شیئر: