Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کی پٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب اسلامی غیرمعمولی اجلاس کی جانب سے تفویض کردہ وزارتی کمیٹی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان ور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ اور فن لینڈ کے ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

شیئر: