Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکہ پہنچ گئے

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکہ پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات طے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اقدامات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے معاملات میں ہونے والی پیشرفت اور ان کے حل کے لیے ہونے والی کوششوں پر بات چیت کا امکان ہے۔

 

 

 

شیئر: