Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی اور عمانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ربع الخالی بارڈر کراسنگ کا دورہ کیا

ملاقات میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سلطنت عمان کے علاقے الجبل الاخصر میں عمانی ہم منصب  بدر بن حمد بن حمود البو سعیدی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ربع الخالی بارڈر کراسنگ سعودی عرب اورعمان کو ملاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی اورعمانی وزرائے خارجہ نے ربع الخالی بارڈر کراسنگ کا بھی دورہ کیا جو سعودی عرب اورعمان کو ملاتی ہے۔
انہیں ٹرانزٹ ٹریفک کی سہولت کےلیے لاجسٹک اور انتظامی سہولتوں کے علاوہ پیسنجر پروسیسنگ لاونج سمیت جدید سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
 ان سہولتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے  درمیان دوروں اور تجارتی تبادلے کو بڑھانا اور درمیان ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانا ہے۔
اس موقع پر عمان میں سعودی سفیر ابراہیم بن بیشان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔

 

شیئر: