سعودی عرب کے 6 ریجنوں میں ہلکی بارش کا امکان
’آج اتوار کو مکہ مکرمہ اور دمام ملک کے گرم ترین شہر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مدینہ منورہ، قصیم، حائل اور شمالی حدود کے علاوہ ریاض اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں میں مطلع غبار آلود ہے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے تبوک کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’الوجہ، املج اور ضبا میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
’مذکورہ شہروں میں شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مکہ مکرمہ اور دمام ملک کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ہوگی‘۔
’دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 41 سینٹی گریڈ ہے جبکہ مدینہ منورہ میں 40 اور جدہ میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’دوسری طرف تبوک، عرعر اور سکاکا میں موسم اعتدال پر مائل ہے جہاں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ہے جبکہ ابہا میں 28 سینٹی گریڈ اور باحہ میں 27 ڈگری ہے‘۔