سعودی وزارت ثقافت نے جدہ کے تاریخی علاقے میں ویسٹ منجیمنٹ اور ری سائیکلنگ کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی انویسٹمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام وزارت کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد اس علاقے کو ایک نئی زندگی دینا، ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا، سبز منصوبوں کی حمایت اور سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’جدہ تاریخیہ’ کا بازار جہاں برسوں سے حجاج تحائف خرید رہے ہیںNode ID: 778226
یہ معاہدہ وزارت سے منسلک جدہ کے ہسٹورک ڈسٹرکٹ پروگرام کے جنرل ایڈمسنٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل وائل بن سامی صائم الدھر اور سعودی انویسٹمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی کے مغربی ریجن کے سی ای او ھیثم بن حسن بن حامد کے درمیان ہوا۔
اس معاہدے میں تعمیراتی اورمنہدم فضلے کی ری سائیکلنگ، ٹھوس فضلے کے موثر انتظام اور اسے بجری اور کھاد جیسے قابل استعمال مواد میں تبدیل کرنے کے لیے بہترین طریقہ کار اور حل پر عملدرآمد میں تعاون کی وضاحت کی گئی ہے۔
اس میں اکٹھا کرنے، ٹرانسپورٹیشن موثر طریقہ کی نشاندہی، اور مقامی شہریوں اور سیاحوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔
یہ تعاون قومی اہداف میں معاون ثابت ہوگا، جن میں کاربن کے اخراج میں کمی، ایندھن کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔
تاریخی ضلع میں جاری کوششوں کے تحت، وزارت نے ایک لاکھ 20 ہزار مربع رقبے پر سبزہ زار شامل کیے ہیں جبکہ صفائی اور دیکھ بھال کی ٹیمیں روزانہ 70 ٹن ویسٹ ہٹاتی ہیں۔