Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب شام کی معیشت اور تعمیر نو کی سپورٹ کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں شریک

ورلڈ بنک اورعالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں سعودی وزیر خزانہ نے شرکت کی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب شام کی معیشت اور تعمیر نو کی سپورٹ کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کررہا ہے۔
ورلڈ بنک اورعالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان جبکہ آئی ایم ایف کی میجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور ورلڈ بنک کے صدر اجے پنگا نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے شرکا نے شام کی تعمیر نو اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں شام کی معیشت کو درپیش چیلنجز اور ترقی کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کی سپورٹ پر اتفاق کیا۔
مشترکہ اجلاس میں شامی عوام کی فوری ضرورتوں کو پورا کرنے اور اداروں کی تعمیر نو و انسانی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اصلاح حال کی کوششوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔
 شام کو بین الاقوامی برادری میں ضم کرنے اور ضروری وسائل حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ اکتوبر 2025 میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ سالانہ اجلاس کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جائے۔
شام میں عالمی اقتصادی بحالی کے لیے عالمی کوششوں کو مربوط کیا جائے تاکہ وہاں عوام کی اقتصادی صورتحال کو جلد از جلد بہتر کیا جاسکے۔

 

شیئر: