Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات کے صدر اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلی فونک رابطہ

اماراتی صدر نے ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شخ محمد بن زاید اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات اور انہیں دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کےلیے مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اماراتی صدر نے پہلگام واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امارات کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور اسے معاشرے کی سلامتی، استحکام اور بین الااقوامی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کو سراہا اور امارات کی مسلسل ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شیئر: