رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، رابطہ عالم اسلامی کے مشن اور مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں انڈیا میں تنوع اور ہم آہنگی سربراہ کانفرنس سربراہی اجلاس کا انعقاد شامل ہے۔
یہ ملاقات انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے دوران جدہ میں ہوئی۔
رابطہ سے جاری بیان میں کہا گیا اس موقع پر جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور اس کی کسی بھی مذہب، نسل یا ثقافت سے وابستگی کے تصور کو قطعی طور پر رد کرنے کے مؤقف پر زور دیا گیا۔