Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے عرب سربراہ کانفرنس کے اعلامیے کا خیرمقدم

 اس کا مقصد اسرائیلی حکومت کو مسلسل خلاف ورزیوں کوروکنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے قاہرہ میں غیرمعمولی عرب سربراہ کانفرنس کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کوس شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اعلامیے میں شامل تمام فیصلوں کی حمایت کی جو فلسطینی عوام کی آزادی، وقار، خودمحتاری کے حق کو برقرار رکھتا ہے اس کا مقصد اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کوروکنا ہے۔
انہو ںے کہا اعلامیے میں فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو مکمل مسترد، فلسطینی سرزمین کے کسی بھی حصے کے الحاق کی کسی بھی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیا گیا۔
انہوں نے اعلامیے میں جنگ بندی کے مراحل پرعملدرآمد اور سعودی عرب کی قیادت میں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔
انہوں نے اعلامیے میں لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ اور شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے دعا کی یہ عرب کوششیں فلسطینی عوام کے تحفظ ان کے حقوق کے دفاع اور عرب امن اقدام کے مطابق منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں۔

 

شیئر: