Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب اور انڈیا کی افواج کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت

انڈین وزارت دفاع نے جمعے کو ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ بات چیت 23 سے 24 اپریل تک نئی دہلی میں ہوئی ہے۔ (فوٹو: ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن)
انڈیا کی فوج نے کہا ہے کہ انڈین فوج اور مملکت کی بری افواج کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت کے نتیجے میں ایک سالانہ دفاعی تعاون کا منصوبہ سامنے آیا ہے جس میں مشترکہ مشقیں، ماہرین کے تبادلے اور آپریشنل لاجسٹکس شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انڈین وزارت دفاع نے جمعے کو ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ بات چیت 23 سے 24 اپریل تک نئی دہلی میں ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سالانہ دفاعی تعاون کے منصوبے پر بات چیت کی گئی جس میں مشترکہ مشق صدا التنسيق، تربیت، فوجی تعلیم، ماہرین کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے شعبے شامل ہیں۔‘
’فریقین نے آپریشنل لاجسٹکس، میدان جنگ کے انتظام کے نظام اور مخصوص ٹیکنالوجیز میں باہمی تعاون اور صلاحیت کی ترقی کو بڑھانے کے لیے تعاون کی راہیں بھی تلاش کیں۔‘
صدا التنسيق مشق، جس کا پہلا دور راجستھان میں جنوری اور فروری میں ہوا تھا، اس کا مقصد دونوں ممالک کی زمینی افواج کے درمیان خاص طور پر نیم صحرائی علاقوں میں باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
مشق میں دونوں اطراف کے 90 فوجی شامل تھے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب سات کے تحت آپریشنز کی تربیت پر توجہ مرکوز کر رہے تھے، جس کا تعلق امن کو لاحق خطرات، امن کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کی کارروائیوں سے متعلق ہے۔
خیال رہے کہ نئی دہلی میں دونوں افواج کی یہ بات چیت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے رواں ہفتے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد ہوئی۔

 

شیئر: