Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

انہیں وصول کرنے والے 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جدہ پورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے کہا ہے کہ  زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے جدہ اسلامک پورٹ پر ماربل کی شپمنٹ کے کنٹینر میں چھپائی گئی 147 کلو گرام میتھا مفیٹامائن (الشبو) کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ انہیں وصول کرنے والے 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک سعودی شہری جبکہ 3 پاکستانی ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا اس حوالے سے کسی مشکوک سرگرمی کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے باقی علاقوں کے لیے 999 پر کال کرسکتے ہیں۔
 

 

شیئر: