جہاز بنانے کے لیے ایئربس سعودی عرب سے ٹائٹینیم خریدے گی
جمعرات 24 اپریل 2025 12:40
’کمپنی نے سعودی عرب سے خام مواد خریدنے کے لیے 2.5 بلین ریال کا معاہدہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طیارہ ساز کمپنی ایئر بس جہازوں کی تیاری کے لیے سعودی عرب سے معدنی وسائل خریدنے ارادہ رکھتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ایئر بس کمپنی نے سعودی عرب سے خام مواد خریدنے کے لیے 2.5 بلین ریال کا معاہدہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ایئر بس سعودی عرب سے خاص طور پر ٹائٹینیم خریدے گی‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’مذکورہ معاہدے میں سعودی ایئر لائن کی جانب سے طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے 20 طیارے خریدنے کی درخواست بھی شامل ہے‘۔