Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فرضی حج ادارہ چلانے پر غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدہ شخص سوشل میڈیا پر حج مہم کی تشہیر کر رہا تھا‘ (فوٹو: سبق)
خمیس مشیط پولیس نے فرضی حج ادارہ چلانے والے غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص سوشل میڈیا پر حج مہم کی تشہیر کر رہا تھا۔
خمیس مشیط پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص بنگلہ دیشی تارک وطن ہے اور لوگوں کو بے وقوف بناکر ان سے رقم بٹور رہا تھا‘۔
خمیس مشیط پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں اس کے پاس عازمین کی رہائش کے لیے خیمے ہیں‘۔
پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ حج پیکیجز صرف اور صرف وزارت حج و عمرہ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جہاں سے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

شیئر: