Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حرمین کے آئمہ و خطبا کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں

مصنوعی ذہانت کے ذریعے آڈیو کو ایڈیٹ کر کے شائع کیاجا رہا ہے ( فوٹو: اخبار24)
ادارہ امور حرمین میں دینی امور کے ترجمان شیخ عبداللہ بن حمد الصولی نے کہا ہے کہ’ آئمہ و خطبا حرمین کے سوشل میڈیا اکاونٹس نہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق الصولی نے فرضی اور جعلی اکاونٹس کے حوالے سے خبردار کیا جو اعلی شخصیات کے ویڈیو کلپ پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے آڈیو کو ایڈٹ کر کے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ وڈیو کلپ اہم شخصیات کے ہیں۔
ترجمان دینی امور کا مزید کہنا تھا کہ ’جو مواد ادارے حرمین کی جانب سے سرکاری طور پر جاری نہیں ہوا ہو وہ آئمہ و خطبا حرمین کا نہیں ہوتا بلکہ جعل سازی کی گئی ہوتی ہے اس لیے ایسی چیزوں سے خبردار رہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ادارہ دینی امور کے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری ہونے والا مواد ہی قابل اعتبار ہوتا ہے اس کے علاوہ نہیں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ’ادارے کی جانب سے آئمہ و خطبا حرمین کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے رجوع کرنے کیا جائے گا تاکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔‘  

 

شیئر: