Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عمرہ زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کےلیے حرمین ٹرین سٹیشنوں کا دورہ

فورسز کے کمانڈر کو ٹرین سٹیشنوں پر نافذ سیفٹی اقدامات سے آگاہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی فیسلیٹز سکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل انجینیئرسعد بن عبدالعزیز المغیصیب نے رمضان کے دوران زائرین کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مکہ میں ٹرانسپورٹیشن سائٹس کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ہالز اور یارڈز کا دورہ کیا جو مکہ کو مدینہ سے جوڑتے ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں کو رمضان کی مبارکباد اور ستائش کا پیغام بھی دیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

فورسز کے اہلکاروں نے ایف ایس ایف کمانڈر کو عمرہ زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کےلیے حرمین ٹرین سٹیشنوں پر نافذ سیفٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔
فورسز کے کمانڈر نے وزیر داخلہ شہزادہ عبدا لعزیز بن سعود بن نایف کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو رمضان کی مبارکباد اورستائش کا پیغام بھی دیا۔

 

شیئر: