Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

عمرہ ویزے کی خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

’عمرہ زائرین وہ ویزے کی مدت  ختم ہونے سے پہلے ملک سے چلے جائیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی خلاف ورزی کرنے والے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزے کی مدت  ختم ہونے سے پہلے ملک سے چلے جائیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج و عمرہ کے ضوابط کا احترام بہت ضروری ہے‘۔
’عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام غیر قانونی ہے جس پر سخت سزا مقرر ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’عمرہ ویزے کی خلاف ورزی کرنے والے کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: