Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر صحت کا دورہ فرانس، کینسر ریسرچ میں تعاون پر اتفاق

سعودی وفد کو تربیتی مرکز کا بھی دورہ کرایا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے فرانس کے سرکاری دورے  کے دوران کینسر پر تحقیق کرنے والے فرانسیسی ادارے کی سربراہ سے ملاقات کی اور اس حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر صحت فہد الجلاجل نے اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ فرانس کے دوران مختلف وزراء اور امور صحت کے شعبے کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔


وزیر صحت نے مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ (فوٹو ایس پی اے)

وزیر صحت نے فرانسیسی ادارے کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔ بعدازاں انہوں نے کینسر پر ریسرچ کرنے والے فرانسسی ادارے کی سربراہ ڈاکٹر الزبتھ وائیڈرپاس سے کینسر پر ہونے والی جدید تحقیق اور اس کے علاج کے طریقوں کو دریافت کرنے کے لیے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اعلی سطح کے وفد کو عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام قائم کیے جانے والے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کرایا گیا اس موقع پر مستقبل کے تقاضوں اور اہلیت کے طریقہ کار بھی بات کی گئی۔
 

 

شیئر: