Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور کیوبا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ

کثیر الجہتی صحت تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے سرکاری دورے کے دوران ہوانا میں کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل برموڈیز سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں  خاص طور پر صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں اور عوام کے فائدے کے لیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی صحت تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

کیوبا کے وزیر صحت عامہ اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر صحت نے کیوبا میں صحت کے شعبے کی تعریف کی اور پائیدار ترقی، خوشحالی اور بہبود کے حصول کے لیے مشترکہ مفادات کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
کیوبا کے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر جوز اینجل پورٹل مرانڈا اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شیئر: