Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی عرب اور ازبکستان میں انسداد بدعنوانی کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اس موقع پر ازبکستان میں سعودی عرب کے سفیر بھی موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور جمہوریہ ازبکستان کے مابین انسداد بدعنوانی میں تعاون کو بڑھانے کے لیے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انسداد بدعنوانی اور نگران اتھارٹی کے چیئرمین مازن الکھموس جبکہ ازبکستان کے پراسیکیوٹر جنرل نعمت اللہ یولداش اور ازبک محکمہ انسداد بدعنوانی کے چیئرمین اکمل برھان آف نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ازبکستان میں سعودی عرب کے سفیر یوسف صالح القھرہ بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا مقصد سرحد پار بدعنوانی کے جرائم سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اس حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ دوطرفہ تجربے سے مستفیض ہونا ہے۔
اس موقع پر انسداد بدعنوانی اور نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس میدان میں جمہوریہ ازبکستان کے تجربات سے بھی آگاہی حاصل  کی گئی۔
 

 

شیئر: