سعودی عرب اور جمہوریہ قازقستان کے مابین بد عنوانی کی روک تھام اور اس حوالے سے باہمی تعاون میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
فلائی ناس کی کرغیزستان اور قازقستان کے لیے براہ راست پروازیںNode ID: 778666
-
سعودی عرب اور قازقستان میں تجارتی معاہدےNode ID: 875751
سعودی خبررساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کی جانب سے نگرانی و انسداد بدعنوان اتھارٹی کے چیئرمین مازن بن ابراہیم الکھموس جبکہ قازقستان کے ادارہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین اسخات زوما غالی نے مشترکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اس موقع پر جمہوریہ قازقستان میں سعودی عرب کے سفیر فیصل القحطانی بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے مابین بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا ہے۔