Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پنکچروں کی دکانوں کے تفتیشی دورے، 200 زائد المیعاد ٹائر ضبط

’ہر ٹائر پر تاریخ انتہا درج ہے، خریدنے سے پہلے اس کو دیکھ لیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے پنکچر کی دکانوں میں تفتیشی دورے کے دوران 200 زائد المیعاد ٹائر ضبط اور تلف کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حائل شہر میں واقع پنکچر کی دکانوں میں تفتیشی دورے کئے گئے جن میں ضوابط اور سلامتی کے اصولوں کا جائزہ لیا گیا‘۔
’تفتیش ٹیم نے متعدد دکانوں میں فروخت ہونے والے ٹائروں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بعض ٹائر زائد المیعاد ہیں‘۔
’زائد المیعاد ٹائروں کو ضبط کرکے تلف کردیا گیا ہے اور دکانوں پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں‘۔
وزارت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ہر ٹائر پر تاریخ انتہا درج ہے، خریدنے سے پہلے اس تاریخ کو دیکھ لیا جائے۔

 

شیئر: