Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’ریاض، قصیم، مشرقی ریجن اور نجران میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ، جازان اور عسیر کے علاوہ ریاض کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہ کہ ’ریاض، قصیم، مشرقی ریجن اور نجران میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی‘۔
مکہ مکرمہ کے حوالے محکمے نے بتایا ہے کہ ’طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ صبح کے وقت مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
’ریاض ریجن کے شہروں عفیف، القویعہ اور الدوامی میں دوپہر دو بجے تک ہلکی بارش اور گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
ادھر جنوبی علاقوں کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ ریجن کے بلجرشی، بنی حسن اور عقیق میں تیز ہوا اور درمیانے درجے کی بارش ہوگی جس کارات 11 بجے تک امکان ہے‘۔
’نجران میں مطلع گرد آلود رہے گا اور دو پہر دو بجے سے رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی ہوگا‘۔

شیئر: