Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت: سعودی وزیر خارجہ کی جی سی سی اور وسطی ایشیائی ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت

کویت میں ہونے والے اجلاس میں سعودی سفیر بھی موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کویت کی میزبانی میں ہونے والے جی سی سی اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین سٹراٹیجک ڈائیلاگ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیسرے مذاکراتی اجلاس میں خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کے تعلقات کو فروغ  دینے کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا جس کا مقصد مختلف میدانوں میں تعاون کو بڑھانا اور مستحکم کرنا تھا۔

2023 میں پہلا اجلاس سعودی عرب میں ہوا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اجلاس میں آئندہ ماہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سال 2023 میں اس حوالے سے پہلا اجلاس سعودی عرب میں منعقد ہوا تھا۔
کویت میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی شریک تھے۔
 

 

شیئر: