Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت کی اعلٰی قیادت کا شاہ ملائیشیا سے اظہارِ تعزیت

ولی عہد نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم بن سلطان اسکندر کو ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بدوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے ’ ہمیں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم  عبداللہ احمد بدوی کے انتقال کی اطلاع ملی، ہماری جانب سے پرخلوص تعزیت کو قبول کریں، اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ متوفی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی ملائیشیا کے سابق وزی اعظم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔
 

 

شیئر: