عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی نے پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو کال کی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد از جلد باہمی سہولت کے مطابق یہ دورے کیے جائیں گے۔
گفتگو کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے عمان کی کاوشوں کو سراہا۔