Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت میں اتوار کو سب سے گرم ترین شہر کون سا رہا؟

جدہ میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار 13 اپریل 2025 کو مملکت کا شرورۃ شہر سب سے زیادہ گرم اور سب سے کم درجہ حرارت طریف میں ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق اتوار کو شرورۃ میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت طریف میں 7 سینٹی گریڈ  رہا۔
قومی مرکز کے مطابق وادی الدواسر میں 38، الاحساء، الخرج، جازان اور نجران میں درجہ  حرارت 34 سینٹی گریڈ تک رہا۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ، ریاض اور القنفذہ میں 33، مدینہ منورہ میں 32، جدہ میں 30، حائل میں 27، ابھا میں 23، الباحہ میں 22 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
 

 

شیئر: