Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مشرقی ریجن میں متعدد شاہراہیں سگنل فری

میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مسئلے کو حل کیا ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مشرقی ریجن کے میونسپلٹی ترجمان فیصل الزھرانی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ازدحام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعدد شاہراہوں کو سگنل فری کیا گیا ہے۔
سعودی ٹی وی چینل ’الاخباریہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الزھرانی کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک ازدحام کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا ہوتا ہے جسے حل کرنے کے لیے میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مسئلے کو بہت حد تک حل کیا ہے۔
لوگوں کی سہولت کے پیش نظر بعض اہم اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز کو ختم کرکے لانگ یو ٹرن کیا گیا جبکہ ان مقامات پر جہاں کراسنگ ہے وہاں بھی مناسب اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت خود کار ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے سگنلز کے دورانیہ کو کنٹرول کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے دمام اور الخبر میں ایسے متعدد راستوں کو سگنل فری کرنے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ کے ادارے کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے شاہراہوں پر رواں ٹریفک کی کافی عرصے تک سکیننک کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کس وقت شاہراہ پر ازدحام زیادہ ہوتا ہے اور اسے حل کرنے کے لیے ٹریفک سگنلز کو ختم کرنے سے مسئلے کو کس طرح حل کیا جاسکتا ہے۔
انجینئرنگ کے ادارے کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے بعض علاقوں کی ان شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز کو ختم کیا گیا تاکہ ٹریفک کے لوڈ کو کم کرتے ہوئے لوگوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
 

 

شیئر: