Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اوور لوڈنگ کی تصویر، محکمہ ٹریفک نے کارروائی کا عندیہ دے دیا

’مذکورہ گاڑی کی تلاش اور ڈرائیور کے خلاف جرمانہ نافذ کرنے کی ہدایت جاری ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ایک ٹوئٹر صارف کی طرف سے شیئر ہونے والی تصویر پر کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹریفک خلاف ورزی کی طرف توجہ دلائی ہے‘۔
’ایک پک اپ میں غیر قانونی اور ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامان لے جایا جارہا ہے جس سے راہگیروں اور دیگر مسافروں کے لیے خطرات لاحق ہونے کا امکان ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’محکمے نے نوٹس لے لیا ہے، مذکورہ گاڑی کی تلاش اور ڈرائیور کے خلاف جرمانہ نافذ کرنے کی ہدایت جاری ہوگئی ہے‘۔
 

شیئر: