Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ڈھول کی بِیٹ پر بھنگڑا: ’پنجابی آ گئے اوئے،‘ دلجیت اور وِل سمتھ کی ویڈیو وائرل

دلجیت اور ول سمتھ نے ’کیس‘ گانے پر بھنگڑا ڈالا۔ فوٹو: سکرین گریب
انڈین پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اپنی موسیقارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
یہ ویڈیو دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی جس میں وہ ہالی وڈ سٹار وِل سمتھ کے ساتھ پنجابی گانے پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔
ویڈیو کے سات دلجیت نے لکھا کہ وہ بادشاہ ول سمتھ کو بھنگڑا کرتے اور پنجابی ڈھول کی بیٹ کو انجوائے کرتا دیکھ کر کافی متاثر ہوئے ہیں۔
ویڈیو کچھ ایسے شروع ہوتی ہے کہ وِل سمتھ اپنے ہاتھ میں فون تھامے دلجیت کی تصویر دکھاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی الگے کلپ میں دونوں کو اکھٹے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جس گانے پر دونوں سٹاز ڈانس کر رہے ہیں وہ دلجیت کا مشہور گانا ’کیس‘ ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں: ’ہو گڈی وچ بس چلدا بس چلدا، منڈا فُل پیس چلدا چلدا۔‘
ویڈیو کے ساتھ دلجیت نے لکھا ’پنجابی آ گئے اوئے، صرف ایک ہی لیجینڈ ول سمتھ کے ساتھ۔‘
دلجیت کو سفید کرتے اور سرخ پگھڑی میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ول سمتھ نے نیلے رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا ہے۔
اس ویڈیو پر فینز بھی پرجوش نظر آئے اور دلچسپ تبصرے کیے۔
اداکارہ راکل پریت نے بھی ایموجی شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا جبکہ فینز نے کہا کہ ’آج انٹرنیٹ پر یہ بہترین چیز ہے۔‘
ایک صارف کا کہنا تھا، ’دونوں میرے پسندیدہ ہیں۔ بہترین کولیبریشن۔‘
خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’پنجاب 95‘ اپنی ریلیز سے قبل ہی تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔
 فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے چار دنوں بعد دلجیت دوسانجھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا تھا کہ ’یہ فلم سات فروری کو ایسی وجوہات کے باعث ریلیز نہیں کی جائے گی جو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں۔‘
یہ فلم انسانی حقوق کے رہنما جسونت سنگھ کھلرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ جسونت سنگھ کھلرا انسانی حقوق کے رہنما تھے جنہوں نے 90 کی دہائی میں پنجاب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ماوراء عدالت قتلِ عام کو بے نقاب کیا تھا۔
انہیں 1995 میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں پنجاب پولیس کے چھ افسر جسونت سنگھ کھلرا کے اغوا اور قتل میں ملوث پائے گئے۔

 

شیئر: