کاشتکار جعلی کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ کریں، وزارت زراعت
کاشتکار جعلی کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ کریں، وزارت زراعت
ہفتہ 5 اپریل 2025 19:12
فصلوں پر اسپرے کےلیے رجسٹرڈ ادویات حاصل کی جائیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارتِ ماحولیات پانی وزراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصلوں کی حفاظت کےلیے معروف کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں، جعلی ادویات کے اسپرے سے گریز کریں جو ماحول اور انسانی صحت کےلیے مضر ثابت ہوسکتی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کاشتکاروں کو ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی تنبیہ کی ہے تاکہ فصلوں ، ماحول اور انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔