Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں 122 ملین زائرین کی آمد

حرمین شریفین میں ریڈر سنسرز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک 1446ھ مطابق 2025 میں 122 ملین سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی حرمین شریفین میں آئے۔
اتھارٹی  کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ آنے والے کل زائرین کی تعداد 12 کروڑ 22 لاکھ 86 ہزار 712 رہی۔
رپورٹ کے مطابق رمضان میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد  ایک کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 241 رہی۔

رمضان میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ رہی۔ (فوٹو الحرمین)

اسی طرح مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز کے لیے آنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 73 ہزار 928 تھی۔
مسجد نبوی مدینہ منورہ میں  نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار 543 رہی۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین جنرل اتھارٹی ریڈر سنسرز پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
 

 

شیئر: