Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

27 ویں شب کو گالف کارٹس استعمال کرنے والے زائرین کی تعداد57 ہزار رہی

گالف کارٹ سے طواف کے لیے ایک شخص کا کرایہ 50 ریال ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو الیکٹرک گالف کارٹس سے 57 ہزار زائرین مستفیض ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں معمر یا بیمار عمرہ زائرین کو طواف اور سعی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ویل چیئرز فراہم کی جاتی تھیں۔ گزشتہ برس سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی گالف کارٹس کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

گالف کارٹس کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

گالف کارٹس میں 6 افراد تک کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ گالف کارٹس کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کیا جاسکتا ہے۔
حرمین انتظامیہ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ عمرہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے قبل ازیں الیکٹرک ویل چیئرز متعارف کرائی گئی تھیں جو ایک یا دو افراد کے لیے ہوتی تھیں جبکہ گزشتہ برس رمضان المبارک کے دوران تجرباتی طورپر متعارف کرائی گئی گالف کارٹس میں زیادہ گنجائش کی وجہ سے یہ زائرین میں کافی مقبول ہیں۔ گالف کارٹ سے طواف کرنے کے لیے ایک شخص کا کرایہ 50 ریال ہے جبکہ سعی کے لیے بھی 50 ریال مقرر ہے۔

 

شیئر: