Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نمازِ عید کے لیے مملکت کے مختلف علاقوں میں انتظامات مکمل

15 ہزار سے زائد جامع مسجد اور 3 ہزار 939 عید مصلوں کو مخصوص کیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
وزارت اسلامی امور نے مملکت کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کی نماز کے لیے 15 ہزار سے زائد جامع مسجد اور 3 ہزار 939 عید مصلوں کو مخصوص کر دیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے لیے 15 ہزار 948 جامع مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مساجد کے علاوہ مختلف کھلے مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز کے لیے مصلوں کا انتظام کیا جائے گا جس کے لیے ان علاقوں کی چھوٹی مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کر دی گئی جہاں مسجد کے اندر گنجائش نہ ہونے کی وجہ سےعید کی نماز ادا نہیں کی جا سکتی۔

مساجد انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد ہی نماز عید ادا کی جائے (فوٹو ایس پی اے)

وزارت اسلامی امور کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے لیے مساجد کی انتظامیہ کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد ہی نماز عید ادا کی جائے ۔
عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کی تیاریوں کے لیے وزارت نے 6 ہزار مرد و خواتین سپروائزرز کا تقرر کیا ہے جو اپنی نگرانی میں مساجد اور مصلوں کی تیاری کا کام مکمل کرائیں گے۔
وزارت نے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں علاوہ ازیں کسی بھی خلاف ورزی پر وزارت کے ٹول فری نمبر 1933 پر اطلاع دی جائے۔

 

 

شیئر: