Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون کی منظوری

ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔
اجلاس میں سعودی عرب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں سعودی اور مصری وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔
سعودی وزارت ثقافت اور جاپانیوزارت کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی۔

شیئر: