Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غزہ کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے مشترکہ تعاون کا معاہدہ

شاہ سلمان مرکز نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط  کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان امدادی مرکز نے ریاض میں چوتھے انٹرنیشنل ہیومینٹرین فورم کے موقع پرغزہ کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے معاون نگران برائے آپریشنز و منصوبہ بندی انجینئیر احمد علی البیز جبکہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے پییر کرینبول نے معاہدے پر دستخط کیے۔
 معاہدے کے مطابق امدادی کاموں کے لیے 11 ملین 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی جس کے لیے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر اضافی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ریڈ کراس کے ذریعے طبی لوازمات اور پینے کے پانی کے علاوہ ماحولیات کی اصلاح کا کام کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط  کیے جس کے تحت یمن میں ملیریا پر قابو پانے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔  منصوبے کے لیے 12 ملین ڈالر مختص کیے گئے۔
مرکز کے سربراہ  ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے دستخط کیے۔
یہ معاہدہ یمن میں ملیریا کی روک تھام کے پروگرام کے پہلے مرحلے کی توسیع ہے۔

 

شیئر: