Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے بیشتر علاقے پیر تک بارش اور گردو غبار کی زد میں

ریاض اور دیگر شہروں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقے پیر تک بارش اور گردو غبار کی زد میں رہیں گے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ ریجن میں گرد آلود طوفان کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ مکہ شہر، الجموم، الکامل، طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور تربہ شامل ہیں۔
مدینہ منورہ ریجن میں العلا، العیص، بدر، مدینہ منورہ، خیبر، الحناکیہ، وادی الفرع اور المھد میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
 قومی مرکز کا کہنا ہے تبوک ریجن کا علاقے تیما میں درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
 دارالحکومت ریاض، حائل، نجران، مشرقی ریجن، شمالی حدود ریجن، الجوف، الباحہ اور جازان کے علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے موسم کے حوالے سے ہدایات پر عمل کریں۔ متوقع صورتحال اور متاثرہ علاقوں کے بارے میں معلومات سے باخبر رہیں۔

 

شیئر: