Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

مملکت کے متعدد شہروں میں بارش کا امکان

مکہ ریجن کے بعض علاقے گردوغبار کی لپیٹ میں رہیں گے(فوٹو، ایکس )
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ مملکت کے متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ مشرقی ریجن اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجران ، جازان ، عسیر ، الباحہ اور مشرقی ریجن کے جنوبی علاقے ریاض اور وادی الدواسر کے بعض حصے بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔
دوسری جانب سے مکہ مکرمہ ریجن میں موسم گرم رہے گا جبکہ بعض مقامات گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے جس کا سلسلہ مشرقی ریجن تک پھیلنے کا امکان ہے۔ گرد وغبار کی وجہ سے ہائی ویزے پر حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: