پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’اینیمل فلم کا گانا جمال کُڈو عامر جمال کے لیے ہی تھا‘Node ID: 824381
-
سڈنی ٹیسٹ، عامر جمال نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیاNode ID: 825021
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز تک کھلاڑیوں کو 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ جرمانہ آل راؤنڈر عامر جمال کو ہوا ہے۔
عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا ہوا تھا جس پر مارکر سے 804 لکھا ہوا تھا۔ انہیں اس وجہ سے تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پی سی بی کا اس متعلق کہنا ہے کہ ’ڈسلپنری معاملات کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے، دنیا بھر کی طرح پی سی بی بھی ایسے معاملات پبلک نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اس لیے کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔‘
آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔
اسی طرح سے جنوبی افریقہ میں بھی چار کرکٹرز سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا ہے۔