سعودی عرب قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عادل قازنلی کا کہنا ہے’ مملکت کے وسطی علاقوں میں پیر سے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔‘
اخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر موسمیات نے بتایا’ ان دنوں موسم کے اعتبار سے ہم تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں جس میں اچانک سرد ہواوں میں اضافہ ہوتا ہے اور کبھی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، بارش کہاں اور کب تک؟Node ID: 886548
-
ماہ صیام کا سفر موسم سرما کی جانب شروع ہو چکا ہےNode ID: 886669
جنوبی سمت سے چلنے والی ہوا میں آبی بخارات کی زیادتی ہو گی جس کی وجہ سے وسطی علاقوں میں صبح سویرے سردی میں اضافےکا امکان ہو سکتا ہے۔ درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا’ سرد ہواوں کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب ہو گا جو مغربی سمت سے آئیں گی جس سے درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔‘
جبکہ قصیم ، حائل اور ریاض میں پارہ 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جس کے بعد مرحلہ وار موسم گرمی کی سمت مائل ہوگا۔