Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ماہ صیام کا سفر موسم سرما کی جانب شروع ہو چکا ہے

روزے سال رفتہ کے مقابلے میں نسبتا چھوٹے ہوں گے (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی جامعہ قصیم میں شعبہ موسمیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے’ ماہ صیام کا سفر سردیوں کی جانب شروع ہو چکا ہے۔‘
’اس سال کے روزے سال رفتہ کے مقابلے میں نسبتا چھوٹے ہوں گے۔ یہ سلسلہ 1454 ہجری تک جاری رہے گا جب رمضان کا مہینہ دسمبر میں آئے گا جس میں دن رات کے مقابلے میں چھوٹا ہوجاتا ہے۔‘
سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا ’فلکیاتی اعتبار سے 20 مارچ کے دن سورج خط استوا پر ہوگا جس کی وجہ سے مملکت کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات مساوی ہوں گے۔‘
مملکت میں روزے کے دورانیہ کے حوالے سے ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا’ جنوبی علاقے کے کمشنری احد المسارحہ میں دن 13 گھنٹے 4 منٹ  جبکہ القریات میں 12 گھنٹے 54 منٹ تک ہوگا۔‘
’رمضان کے نصف کے بعد مملکت کے شمالی علاقے میں دن نسبتا بڑا ہونے لگے گا۔ عرعر میں روزہ 13 گھنٹے 19 منٹ کا ہوگا جبکہ صبیا کمشنری میں سب سے کم دورانیہ ہوگا جو 12 گھنٹے 15 منٹ پرمشتمل ہوگا۔‘

 

شیئر: