Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

خواتین کو با اختیار بنانے کےلیے 79 ملکوں میں ایک ہزار 72 منصوبے

شاہ سلمان مرکز نے کمزور طبقات میں خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا کے کمزور طبقات میں خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے 79 ملکوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے ایک ہزار 72 منصوبوں پر عملدرآمد کیا جن کی مجموعی مالیت 723.9 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
ان اقدامات کا مقصد امداد کی فراہمی، معاشی مواقع کو بڑھانا، معاشروں کی تشکیل اور آنے والی نسلوں کی تعمیر میں خواتین کے کرادار کو مضبوط بنانا ہے۔
ان منصوبوں میں پروفیشنل اور کاروباری تربیتی پروگرام کے ذریعے یمنی خواتین کی مدد ، انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مستقل آمدنی کےلیے اقدامات شامل ہیں۔ 

 

شیئر: