Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پراو آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ اور مختلف ملکوں کے وزرائےخارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں کی۔
اسحاق ڈار اور حسین ابراہیم طحہ نے ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
امت مسلمہ کے متفقہ موقف کے حصول کے لیے او آئی سی کے موثر پلیٹ فارم کے طور پر کردار کو سراہا۔
دفترخارجہ سے سنیچر کو جاری بیان کے مطابق فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات  میں اسحاق ڈار نے فلسطینی مقصد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت،1967 کی سرحدوں پر القدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے موقف کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب بدر سے ملاقات میں مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا فلسطینی کاز کےلیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
دونوں ملکوں نے سیاسی دفاعی ثقافتی اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان  رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار اور ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔
انہوں نے ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد تغلق حسین نے بھی ملاقات کی۔
 دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، مذہبی ور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا گیا عوام سے عوم کے رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کے حوالے س تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

شیئر: