Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پوپ فرانسس سے ملاقات

باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ رابطہ)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی نے گزشتہ روز ویٹیکن آفس میں کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے آفیشل اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا’ ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
امریکہ اور برطانیہ میں رابطہ کے سی ای او معاذ العمری نے ایکس پر لکھا’ یہ ملاقات مذہبی سفارتکاری کی ایک بہترین مثال ہے۔ مذہبی رہنماوں کو کمیونٹیز کے درمیان افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے کےلیے زیادہ موثر طریقے سے تعاون کرنا چاہیے۔‘

شیئر: