Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

الافلاج میں ایک صدی پرانی مسجد کی مرمت کا کام شروع

’مسجد کی گنجائش 110 نمازیوں کی ہے اور اسے نجدی طرزِ تعمیر میں بنایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی مساجد کی ترقی کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ مشرقی ضلع الافلاج تک پہنچ گیا ہے جہاں مسجد الحزیمی واقع ہے، جو خطے کی قدیم ترین تاریخی مساجد میں سے ایک ہے اور اس کی تعمیر ایک سوسال سے زیادہ پرانی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ منصوبہ تاریخی مساجد کی دیکھ بھال کے تسلسل، ان کے مذہبی، ثقافتی اور سماجی کردار کی بحالی اور ہر علاقے کے اسلامی ورثے اور منفرد طرزِ تعمیر کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسے ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقوں سے اجاگر کیا جا رہا ہے، جہاں ہر علاقے سے متاثرہ قدرتی تعمیراتی مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ مسجد الحزیمی کی تجدید پر کام کرے گا جو ماضی میں گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کے لیے ایک علمی اور ثقافتی مرکز تھا۔
 مسجد کی گنجائش 110 نمازیوں کی ہے اور اسے نجدی طرزِ تعمیر میں بنایا گیا ہے جو مٹی اور قدرتی مواد سے تعمیر کی خصوصیات رکھتا ہے۔
یہ طرزِ تعمیر مقامی ماحول اور گرم صحرائی آب و ہوا کے مطابق ڈھالا گیا ہے اور اس کے معمارانہ عناصر مقامی ثقافتی ضروریات کی عکاسی کرتے ہیں۔
پروجیکٹ منتظمین کے مطابق جن حصوں کی تجدید اور تیاری ضروری ہے، ان کی پیمائش موقع پر کی جاتی ہے، پھر انہیں مسجد میں نصب کیا جاتا ہے۔
لکڑی کو روایتی طور پر تیز اوزاروں سے نقش و نگار کے لیے سجایا جاتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد تاریخی مساجد کے معمارانہ ورثے کو زندہ کرنا اور عوام میں ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

شیئر: