Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ایئرپورٹ سے مسجد نبوی لے جانے والی بس 24 گھنٹےدستیاب

’یہ سہولت اندرون و بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے فراہم کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ بس سروس ادارے نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسجد نبوی جانے والی بس رمضان المبارک کے دوران 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ سہولت اندرون و بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے خصوصی طور پر فراہم کی گئی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ بس سروس  کی ویب سائٹ سے بس کا روٹ اور سٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔

شیئر: