Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض ریجن میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 6 غیرملکی گرفتار

جھگڑے کی وڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر ایک غیرملکی کو پکڑا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 6 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے حوالے سے بتایا عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ شناخت کے بعد مصری شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی حکام نے بتایا’ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘
علاوہ ازیں جھگڑے کی وڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ایک پاکستانی باشندے کو انسداد سائبر قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

 

شیئر: