Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کی اختتامی تقریب

’شرکاء کو 70 لاکھ ریال سے زائد کے نقد انعامات اور اعزازی شیلڈز سے نوازا‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں اور ان کی نیابت کرتے ہوئے گورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے’شاہ سلمان مقامی مقابلہ برائے حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن ‘کے 26 ویں ایڈیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسابقے کا انعقاد وزارت اسلامی امور، دعوت ارشاد کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔
وزیر اسلامی أمور اورمسابقے کے نگران شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ، کئی وزراء، علما، مختلف سرکاری شعبوں کے اعلیٰ عہدیدار، متعدد سفیر اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں قرآن کریم کی تعلیم دینے والی فلاحی تنظیموں کے ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ یہ تقریب ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے اختتام پرریاض کے گورنر نے جیوری کے ارکان اور مقابلے کے 6 مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے شرکاء کو 70 لاکھ ریال سے زائد کے نقد انعامات اور اعزازی شیلڈز سے نوازا۔
 اس موقع پر انہوں نے ایک یادگاری تحفہ بھی وصول کیا اور فاتحین کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔

شیئر: